Request

Zyada sy Zyada like [g+1] kr ky post ko Google pr recomment kry Shukria

29 Mar 2014

famous poet and writer Maulana Zafar Ali Khan

مولانا ظفر علی خان

وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

اِک روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں

رحمت کی گھٹائیں پھیل گئیں افلاک کے گنبد گنبد پر

وحدت کی تجلّی کوند گئی آفاق کے سینا زاروں میں

گر ارض و سما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہو

یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں یہ نوُر نہ ہو سیّاروں میں

وہ جنس نہیں ایمان جسے لے آئیں دکانِ فلسفہ سے

ڈھونڈے سے ملے گی عاقل کو یہ قرآں کے سیپاروں میں

جس میکدے کی ایک بوند سے بھی لب کج کلہوں کے تر نہ ہوئے

ہیں آج بھی ہم بے مایہ گدا اس میکدے کے سرشاروں میں

جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا

وہ راز اِک کملی والے نے بتلادیا چند اشاروں میں

ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکرؓ و عمرؓ عثمانؓ و علیؓ

ہم مرتبہ ہیں یارانؓ نبی کچھ فرق نہیں ان چاروںؓ میں

اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول

تڑپی ہے تجھ پہ لاش جگر گوشۂ بتول

اسلام کے لہو سے تری پیاس بجھ گیٔ

سیراب کر گیا تجھے خونِ رگِ رسول

کرتی رہے گی پیش شہادت  حسین کی

آزادیٔ حیات کا یہ سرمدی اصول

چڑھ جاۓ کٹ کے سر ترا نیزے کی نوک پر

لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول



0 comments:

Post a Comment